Connect with us

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی روس کا دارالحکومت سائبیریا منتقل ہونے کا امکان

Published

on

موسمیاتی تبدیلی روس کا دارالحکومت سائبیریا منتقل ہونے کا امکان

موسمیاتی تبدیلی روس کا دارالحکومت سائبیریا منتقل ہونے کا امکان

ماسکو (صداۓ روس)
ورلڈ وائلڈ لائف فنڈ (WWF) کی روس میں شاخ کے ایک ماہر نے خبردار کیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے روس اپنا دارالحکومت سائبیریا منتقل کرنے پر مجبور ہوسکتا ہے۔ الیکسی کورکورین جو ڈبلیو ڈبلیو ایف روس میں موسمیاتی اور توانائی کے سربراہ ہیں نے کہا کہ اگرچہ “کاربن غیر جانبداری” تک پہنچنے کا ہدف 2060 کی دہائی کے اوائل میں ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، لیکن اس کے باوجود عالمی درجہ حرارت 2-2.5 سینٹی گریڈ تک بڑھے گا۔ کوکورین نے آر آئی اے نووستی کو بتایا کہ ہیٹ ویوز زیادہ کثرت سے ہمارے سیارے سے ٹکراتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بدترین صورت حال میں “کاربن نیوٹرل ” کے اہداف تک پہنچنے سے پہلے عالمی درجہ حرارت 4.5-5C تک بڑھ سکتا ہے۔ کوکورین کا خیال ہے کہ اس طرح کے اضافے سے روس کے لیے دس میں سے ہر آٹھ یا نو گرمیاں انتہائی گرم ہو جائیں گی۔ اس تبدیلی کے نتیجے میں روسی دارالحکومت ماسکو سے منتقل ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ روس میں اس طرح کی موسمیاتی تبدیلی ہوگی جس کا مطلب ہے کہ موسم گرما میں ماسکو جیسے شہر میں رہنا شاید ناممکن ہوگا۔ یہ ممکن ہے کہ اگر یہ واقعی اتنا خراب ہو جائے تو روسی دارالحکومت سائبیریا کا شہر کراسنویارسک یا نووسیبرسک ہوگا. کوکورین نے سائبیریا کے دو بڑے شہروں کا حوالہ دیتے ہوئے مشورہ دیا یہ شہر روسی دارالحکومت ہو سکتے ہیں.تاہم ان کا کہنا تھا کہ فلحال ماسکو میں موسمیاتی صورتحال کے تیزی سے بگڑنے کے امکانات کم ہیں۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ