اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

سوچی ورلڈ یوتھ فیسٹیول میں میڈیا اسکرم کا انعقاد

Sochi World Youth Festival 2024

سوچی ورلڈ یوتھ فیسٹیول میں میڈیا اسکرم کا انعقاد

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
سوچی ورلڈ یوتھ فیسٹیول میں “کھیل میں فتوحات سے زندگی میں کامیابی تک” کے موضوع پر ایک میڈیا اسکرم منعقد ہوگا. تین بار کے اولمپک چیمپئن، بین الاقوامی امور کی کمیٹی کے رکن، اور روسی فیڈریشن کے ریاستی ڈوما رکن الیگزینڈر کیریلن بھی شریک ہوں گے.اس کے علاوہ سویتلانا زھرووا ، اولمپک چیمپئن، بین الاقوامی امور کی کمیٹی کی پہلی نائب سربراہ، روسی فیڈریشن کی ریاستی ڈوما رکن بھی اس میں حصہ لیں گی.

واضح رہے عالمی یوتھ فیسٹیول کا انعقاد سوچی شہر کے سیریس فیڈرل ٹیریٹری میں ١ سے ٧ مارچ ٢٠٢٤ تک روس کے صدر ولادیمیر پوتن کے فرمان کے مطابق بین الاقوامی نوجوانوں کے تعاون کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔ عالمی یوتھ فیسٹیول کی منتظم وفاقی ایجنسی برائے امورِ نوجوانوں روسمولودزہ ہے۔ ورلڈ یوتھ فیسٹیول ٢٠٢٤ کا آپریٹر ورلڈ یوتھ فیسٹیول ڈائریکٹوریٹ ہے۔

Share it :
Translate »