خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

دل کا دورہ پڑنے سے موٹرسائیکل حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

bike accident in Lahore

دل کا دورہ پڑنے سے موٹرسائیکل حادثہ، میاں بیوی جاں بحق

لاہور (صدائے روس)
شہر کے علاقے اکبر چوک فلائی اوور پر ایک افسوسناک حادثے میں موٹرسائیکل سوار میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور ان کی 60 سالہ اہلیہ عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آ گیا۔ تفصیلات کے مطابق فلائی اوور سے اترتے وقت موٹرسائیکل کی رفتار اچانک تیز ہو گئی۔ اسی دوران شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا، جس کے باعث وہ گاڑی پر قابو نہ رکھ سکے۔ موٹرسائیکل باؤنڈری وال سے ٹکرا کر نیچے جا گری، جس سے عابدہ بانو موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ شیخ افضل کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر ضروری کارروائی مکمل کی اور لاشیں ورثاء کے حوالے کر دیں۔ اہل علاقہ اور عینی شاہدین نے حادثے کو نہایت افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ میاں بیوی کی اچانک موت نے سب کو غمزدہ کر دیا ہے۔

شئیر کریں: ۔