عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں آسمان چھو گئیں، 3 فیصد اضافہ

Oil Tanker Oil Tanker

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ مارکیٹ رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 111 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی اور یو اے ای مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئے۔ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی کشیدگی، سپلائی کے خدشات اور عالمی سطح پر طلب میں اضافے کی وجہ سے تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔