اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

آذربائیجان کے مسافر طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہوگئی

Azerbaijan flight

آذربائیجان کے مسافر طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 39 ہوگئی

آستانہ (صداۓ روس)
آذر بائیجان کا مسافر طیارہ قازقستان ایئرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہونے والے واقعے میں 39 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 28 افراد زخمی ہیں۔ طیارے میں عملے سمیت 67 افراد موجود تھے۔ طیارے میں سوار مسافروں کا تعلق آذربائیجان، قازقستان، کرغزستان اور روس سے ہے۔ مسافر طیارہ باکو سے گروزنی چیچنیا جارہا تھا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پرندہ ٹکرانے کے بعد طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثہ ہوا جس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کا طیارہ حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان غم کی اس گھڑی میں آذربائیجان کے ساتھ ہے۔ واقعے پر روسی صدر پوتن نے افسوس کا اظہار کیا جبکہ امدادی سرگرمیوں میں تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

Share it :
Translate »