Connect with us

پاکستان

جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

Published

on

جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
حکومت نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جمعرات کو وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ان تقرریوں کی ایڈوائس ایوان صدر کو بھیج دی گئی ہے۔ اس سے قبل اپنے ٹویٹ میں فاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تصدیق کی ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو

آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتیوں سے متعلق وفاقی کابینہ سے مشاورت کی گئی جبکہ دیگر امور کی بھی منظوری لی گئی۔ سوشل میڈیا پر جاپان کی جرمنی کے خلاف جیت اس وقت کھیلوں میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے حیرت کا باعث بنی ہوئی ہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ’ایڈوائس صدر علوی کے پاس چلی گئی ہے.اب عمران خان کا امتحان ہے وہ دفاع وطن کے ادارے کو مضبوط بنانا چاہتا ہے یا متنازع۔ صدر علوی کی بھی آزمائش ہے کہ وہ سیاسی ایڈوائس پہ عمل کری گے یا آئینی و قانونی ایڈوائس پہ بحیثیت افواج کے سپریم کمانڈرادارے کو سیاسی تنازعات سے محفوظ رکھنا ان کا فرض ہے۔‘

خیال رہے کہ منگل اور بدھ کی درمیانی شب آرمی چیف کی تقرری کی سمری جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجی گئی تھی جو بعدازاں وزیراعظم آفس کو موصول ہوئی تھی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو نے سینئیر ترین 6 لیفٹیننٹ جنرلز کے نام پر مشتمل سمری ارسال کی تھی۔ جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چئیرمین جوائٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور چیف آف آرمی سٹاف کی تعیناتیوں سے متعلق وفاقی کابینہ سے مشاورت کی گئی تھی۔

پاکستان

کوئٹہ: نامعلوم افراد کی گھر میں فائرنگ سے ماں بیٹی جاں بحق

Published

on

صدائے روس 3 جون 2023
کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس سے ماں بیٹی جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق اسپنی روڈ پر ریجنل بلڈ سینٹر کے قریب گلی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے ماں بی بی خدیجہ اور بیٹی بی بی سلیمہ جاں بحق ہوگئیں جن کی میتیں بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردی گئیں۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ کی وجوہات معلوم کرنے کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں۔جاں بحق خاتون بی بی خدیجہ کے شوہر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت وہ گھر پر موجود نہیں تھا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ