خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

شکست کا سلسلہ جاری، ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

Pakistan lose

شکست کا سلسلہ جاری، ایشیا کپ میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کےسپر فور مرحلے میں بھارت نے پاکستان کیخلاف 6وکٹوں سے کامیابی حاصل کرلی۔ دبئی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے 20اوورزمیں 5وکٹوں کے نقصان پر171رنز بنائے۔صاحبزادہ فرحان نے 45 گیندوں پر 58رنز کی اننگز کھیلی جس میں 3چھکے اور5چوکے شامل تھے۔صائم ایوب اور محمد نواز نے 21،21 اورسلمان علی آغا نے ناٹ آؤٹ 17 رنز بنائے۔ فہیم اشرف نے 8 گیندوں پر 20رنز بنائے اورآوٹ نہیں ہوئے ۔ بھارت کی جانب سے شیوم دوبے نے دو ، ہردک پانڈیا اور کلدیپ یادو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بھارت نے 172رنز کا ہدف 18.5اوورزمیں4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔اوپنرز ’’ابھیشک شرما‘‘ اور شبمن گل نے ٹیم کو 105رنز کا آغاز دیا۔ابھیشک شرما نے 74 اور شبمن گل نے 47رنز کی اننگز کھیلی۔تلک ورما 30 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب حارث رؤف نے دو جبکہ ابرار احمد اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

شئیر کریں: ۔