Connect with us

انٹرنیشنل

یوکرین کو جدید امریکی ابراھم ٹینکوں کی فراہمی میں کئی ماہ کی تاخیر

Published

on

یوکرین کو جدید امریکی ابراھم ٹینکوں کی فراہمی میں کئی ماہ کی تاخیر

یوکرین کو جدید امریکی ابراھم ٹینکوں کی فراہمی میں کئی ماہ کی تاخیر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی محکمہ دفاع کے ترجمان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ ابرامز ٹینکوں کا جدید ترین ماڈل یوکرین بھیجے گا، کہا کہ جنگ میں ان ٹینکوں کو فعال کرنے میں کئی مہینے لگیں گے۔ پینٹاگون کے ترجمان نے “الجزیرہ” چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے، یوکرین کو “ابرامز” ٹینک بھیجنے کے واشنگٹن کے فیصلے کے بارے میں وضاحت دی۔

پینٹاگون کے ترجمان نے جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا، کہا کہ یوکرین کو ابرامز ٹینکوں سے لیس کرنا طویل تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے تاکہ اس ملک کی فوجی صلاحیت میں اضافہ ہو سکے، ہم جو ٹینک بھیجیں گے وہ ابرامز ٹینک کے جدید ترین ماڈل ہیں، لہذا ان کا اثر بہت اچھا ہو گا.

انہوں نے مزید کہا کہ میدان جنگ میں ٹینکوں کو فعال کرنے کے لیے چند ہفتے نہیں بلکہ چند ماہ درکار ہیں، ہم ابھی سے اپنا کام شروع کریں گے، ہم یوکرین میں ابرامز ٹینکوں کے آپریشن کے لیے تمام رسد کا خیال رکھیں گے، ہم کسی بھی نئے روسی اقدام کے پیش نظر یوکرین کو اپنی ضروری حمایت جاری رکھنے کو یقینی بنائیں گے۔ امریکا نے یہ فیصلہ ایسے وقت ميں کیا ہے کہ جب واشنگٹن میں روسی سفیر نے اس سے قبل خبردار کیا تھا کہ روسی افواج یوکرین بھیجے جانے والے کسی بھی امریکی جنگی ٹینک کو تباہ کر دیں گی۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ