اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پنجاب میں وزارتوں کی تبدیلی، یاسمین راشد سے قلمدان واپس لے لیا گیا

پنجاب میں کئی وزرا کے محکمے تبدیل کردیے گئے ہیں جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق راجہ بشارت سے پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ واپس لے کر انہیں پارلیمانی امور اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان سونپا گیا ہے جب کہ خرم شہزاد ایڈووکیٹ سے پارلیمانی امور کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر یاسمین راشد سے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا محکمہ واپس لے لیا گیا ہے اور اختر ملک کو ان کی جگہ قلمدان دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ راجہ یاسر ہمایوں سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ واپس لے کر معاون خصوصی ارسلان خالد کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کا محکمہ دیا گیا ہے جب کہ مصدق عباسی کو پبلک پراسیکیوشن کا قلمدان سونپ دہا گیا ہے۔

Share it :
Translate »