بھارتی کوچ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

Virat Kohli Virat Kohli

بھارتی کوچ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت کی کرکٹ میں ایک اور بڑا تنازع سامنے آ گیا ہے جہاں ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے درمیان اختلافات مزید بڑھ گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے ملک کے اہم ترین ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ میں شرکت سے انکار کر دیا ہے، جس سے ٹیم مینجمنٹ اور بی سی سی آئی کی پریشانی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا کے ہاتھوں بارڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد بی سی سی آئی، ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے واضح طور پر کہا تھا کہ سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل کرکٹ سے فارغ ہونے پر ڈومیسٹک ٹورنامنٹس میں حصہ لینا لازم ہوگا، تاکہ ان کی فارم اور فٹنس برقرار رہ سکے۔

اسی سلسلے میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے گزشتہ دنوں ویرات کوہلی اور روہت شرما دونوں کو تنبیہ کی تھی کہ قومی ٹیم میں رہنے کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت ضروری ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی نے بی سی سی آئی کی ہدایات کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی وجے ہزارے ٹرافی میں کھیلنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ نہ صرف ٹیم مینجمنٹ کے لیے چیلنج بن گیا ہے بلکہ کوچ گوتم گمبھیر اور ویرات کوہلی کے درمیان پہلے سے موجود کشیدگی میں بھی مزید اضافہ کر چکا ہے۔

Advertisement