ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے یورپی پروازوں کو خلیجی خطے کی فضائی حدود میں پرواز نہ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ایجنسی کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود میں شہری پروازوں کو غیر متوقع میزائل اور ڈرون حملوں کا شدید خطرہ لاحق ہے، جس کی وجہ سے متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور عمان کی فضائی حدود میں پروازیں نہیں کرنی چاہئیں ۔
یاد رہے کہ یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی گزشتہ ہفتے ایران، عراق اور لبنان کی فضائی حدود کے لیے بھی ایسی ہی ہدایت جاری کر چکی ہے ۔ اس فیصلے کا مقصد خلیجی خطے میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی کے پیش نظر شہری ہوا بازی کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے۔