خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

شمالی کوریا کے ساحل پر روسی وزیرِ خارجہ کے دورے کے دوران ڈرونز تعینات

Maria Zakharova

شمالی کوریا کے ساحل پر روسی وزیرِ خارجہ کے دورے کے دوران ڈرونز تعینات

ماسکو(صداۓ روس)
روس کی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے انکشاف کیا ہے کہ شمالی کوریا کے حالیہ دورے کے دوران روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف کی موجودگی میں ڈرونز ساحل پر نگرانی کر رہے تھے۔ انہوں نے یہ بات سخالین میں جاری وِنگز آف سخالین انٹرنیشنل فورم کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ماریا زاخارووا کے مطابق ڈرون ٹیکنالوجی اب صرف فوجی شعبے تک محدود نہیں رہی بلکہ دنیا بھر میں سول مقاصد کے لیے بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم نے حال ہی میں شمالی کوریا کا دورہ کیا۔ وزیرِ خارجہ سرگئی وِکتورووچ لاوروف کے قیام کے دوران ایک ریزورٹ علاقے میں ڈرونز ساحل کی نگرانی کر رہے تھے۔ یہ صرف ایک مثال ہے۔ اس وقت دنیا میں شاید ہی کوئی ملک ہو جو اس ٹیکنالوجی کو اہمیت نہ دیتا ہو۔”

سخالین کے گورنر ویلری لیمرینکو نے بتایا کہ ڈرونز سے متعلق یہ فورم اب ہر سال منعقد کیا جائے گا۔ یہ تقریب مشرقی اقتصادی فورم کا حصہ ہے اور 6 سے 8 ستمبر تک سخالین کے شہر یوزنو سخالنسک میں جاری ہے۔

شئیر کریں: ۔