خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

دبئی: صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہنس کی جانب سے ذوالفقار علی اور اشتیاق ہمدانی کے اعزاز میں شاندار عشائیہ

دبئی: صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہنس کی جانب سے ذوالفقار علی اور اشتیاق ہمدانی کے اعزاز میں شاندار عشائیہ

دبئی (صداۓ روس)

دبئی کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت اور صدر پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہنس نے اپنی رہائش گاہ پر ایک شاندار عشائیے کا اہتمام کیا۔ یہ تقریب صاحبزادہ ذوالفقار علی (صدر سوشل میڈیا پی پی پی آزاد جموں و کشمیر و سابق مشیر وزیر اعظم آزاد کشمیر) اور صدائے روس کے چیف ایڈیٹر سید اشتیاق ہمدانی کے اعزاز میں رکھی گئی۔ میں دبئی اور گلف کی ممتاز شخصیات نے بھرپور شرکت کی، جن میں ملک اسلم، قیصر آفریدی، کریم امیر علی، غفران کاکاخیل، ڈاکٹر اکرم شہزاد، بابر بھٹی، محمد جمن، شکیل چیچی، فاروق بیانیاں، طاہر گردیزی، راجہ بلاول خان، محمد عامر گورسی اور عتیق گورسی شامل تھے۔ ربیع الاول کی بابرکت مناسبت سے شہزاد اکرم نے نعت شریف پیش کی جس نے محفل کو روحانی اور پرنور ماحول عطا کیا. اس موقع پر اپنےُخطاب میں میاں منیر ہنس نے عرب امارات میں مقیم پاکستانیوں کی زندگی، پاکستان سے تعلقات اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ڈائریکشن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمیشہ ملک کا سرمایہ ہیں اور پیپلز پارٹی بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لیے ہر سطح پر کوشاں ہے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ ذوالفقار علی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ترقی، خوشحالی اور جمہوریت کا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے گلف میں میاں منیر ہنس کی خدمات اور مہمان نوازی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر سید اشتیاق ہمدانی نے کہا کہ وہ تمام شرکاء کو خاتم النبیین سید المرسلین حضرت محمد ﷺ کے ظہور کی 1500 ویں صد سالہ مبارک گھڑی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے روس اور یوکرین کی صورتحال پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ 2014 سے مغرب نے ایک سازش کے ذریعے خطے میں جنگ کا ماحول بنایا۔ آج دنیا بدامنی اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ اشتیاق ہمدانی نے کہا کہ روس کے ساتھ پاکستان کے تعلقات تاریخ کی بہترین سطح پر ہیں۔ مغربی پابندیوں، بینکنگ چینلز کی بندش اور فضائی رابطے کے فقدان کے باعث کئی منصوبے ابھی تک پائپ لائن میں ہیں اور عملی شکل اختیار نہیں کر سکے۔ دیگر مقررین نے بھی میاں منیر ہنس کی پاکستان اور اوورسیز کمیونٹی کے لیے خدمات کو ناقابلِ فراموش قرار دیا اور ان کی مہمان نوازی کی تعریف کی۔

شئیر کریں: ۔