Connect with us

انٹرنیشنل

دوران پرواز 700 فٹ کی بلندی پرطیارے کا دروازہ کھل گیا

Published

on

دوران پرواز 700 فٹ کی بلندی پرطیارے کا دروازہ کھل گیا

سیؤل (انٹرنیشنل ڈیسک)
جمعہ کی سہ پہر جنوبی کوریا کے شہر ڈائیگو میں اترنے کے لیے ایشیانا ایئرلائنز کے طیارے کا دروازہ کھل گیا۔ ایئرلائن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایسا لگتا تھا کہ 30 سالہ ایک شخص جو ایمرجنسی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا نے دروازہ کھولا، جبکہ اس وقت طیارہ زمین سے تقریباً 700 فٹ یعنی (213 میٹر) اونچائی پر تھا اور شہر میں اترنے سے تقریباً دو سے تین منٹ کے فاصلے پر تھا۔ تاہم کمپنی کے حکام نے صداۓ روس کو بتایا کہ طیارہ بحفاظت اتر گیا تھا۔

مقامی پولیس نے بتایا کہ ایک شخص جس نے دروازہ کھولنے کا اعتراف کیا ہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ لیکن یہ نہیں بتایا گیا کہ اس نے ایسا کیوں کیا۔ جنوبی کوریا کی وزارت برائے لینڈ، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اور وزارت ہوا بازی کے قانون کی خلاف ورزی پر اس مسافر سے تفتیش کر رہے ہیں۔

ایشیانا ایئر لائنز کے مطابق جہاز میں کل 200 افراد سوار تھے، جن میں 194 مسافر شامل تھے۔ ڈیگو فائر ڈپارٹمنٹ کے مطابق ہائپر وینٹیلیشن سے 12 افراد کو معمولی چوٹیں آئیں اور ان میں سے نو افراد جن کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ڈیگو کے ہسپتالوں میں بھیج دیا گیا ہے۔ فلائٹ ریڈار 24 ٹریکنگ ویب سائٹ پر طیارے کی شناخت ایئر بس 321 کے طور پر کی گئی۔

انٹرنیشنل

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

Published

on

By

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

ایف سولہ طیارہ بھی یوکرین کو جنگ نہیں جتوا سکتا، امریکی کمانڈر

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپ میں فضائی اور میزائل دفاع کے انچارج ایئر فورس کے جنرل کا کہنا ہے کہ یوکرین کو دئیے جانے والے F-16 فائٹر جیٹ یوکرین کو روس کے خلاف جنگ جیتنے میں مدد فراہم نہیں کریں گے اور اس سے جنگ کے میدان میں جاری صورت حال میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوگی. یورپ میں امریکی فضائیہ کے سربراہ جنرل جیمز ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا کہ وہ F-16 طیاروں کی یوکرینی طلب سے واقف ہیں لیکن میں طیارے کی یوکرین کو فراہمی کے باوجود بھی جنگ میں یوکرین کی مضبوط صورت حال میں آنے پر یقین نہیں رکھتا. جنرل جیمز ہیک نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ یوکرین کو ایف سولہ جیٹ کی فراہمی سے تھوڑی بہت مدد ہو گی، تاہم اس سے کوئی بڑی پیشرفت کی توقع رکھنا درست نہیں. ہیکر نے ملٹری ڈاٹ کام کو بتایا مجھے نہیں لگتا کہ یہ گیم چینجر ثابت ہوگا.

Continue Reading

ٹرینڈنگ