جنوری 3 کو پیری ہیلین، سورج 2026 میں سب سے بڑا دکھائی دے گا

sun sun

جنوری 3 کو پیری ہیلین، سورج 2026 میں سب سے بڑا دکھائی دے گا

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ماسکو پلینیٹوریم کی پریس سروس نے خبر رساں ادارے تاس کو بتایا ہے کہ 3 جنوری کو زمین سورج کے سال کے سب سے قریب ترین مقام پر پہنچ جائے گی، جس کے باعث سورج کا ظاہری قطر سال کے دیگر مہینوں کے مقابلے میں کچھ بڑا دکھائی دے گا۔ ماہرین فلکیات کے مطابق اس فرق کو خاص طور پر اُس وقت واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے جب جنوری اور جولائی میں لی گئی سورج کی پیشہ ورانہ تصاویر کو ایک ساتھ رکھا جائے۔ ماسکو پلینیٹوریم کے مطابق 3 جنوری 2026 کو رات 8 بج کر 15 منٹ ماسکو وقت (گرین وچ وقت کے مطابق شام 5 بج کر 15 منٹ) زمین اپنے مدار کے اُس مقام پر پہنچے گی جسے پیری ہیلین کہا جاتا ہے، یعنی سورج سے کم ترین فاصلہ۔ اس دن زمین اور سورج کے درمیان فاصلہ 147,099,586.2593 کلومیٹر یا 0.9833 فلکیاتی اکائی ہو گا، جو پورے سال میں سب سے کم ہے۔ اسی وجہ سے سورج 2026 میں اپنے سب سے بڑے ظاہری سائز میں نظر آئے گا، جس کا زاویائی قطر 32 منٹ اور 35 سیکنڈ ہو گا۔

ماہرینِ فلکیات نے وضاحت کی ہے کہ اگرچہ سورج کا اصل سائز تبدیل نہیں ہوتا، تاہم زمین اور سورج کے درمیان فاصلے میں کمی بیشی کے باعث سورج کا ظاہری قطر بڑا یا چھوٹا دکھائی دیتا ہے۔ جنوری میں سورج زمین کے نسبت قریب ہونے کی وجہ سے بڑا جبکہ جولائی میں زیادہ فاصلے پر ہونے کی وجہ سے نسبتاً چھوٹا دکھائی دیتا ہے۔

Advertisement

ماسکو پلینیٹوریم نے سورج کے مشاہدے اور فوٹوگرافی کے دوران احتیاطی تدابیر پر بھی زور دیا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بغیر خصوصی فلٹر کے سورج کو دیکھنے یا اس کی تصاویر لینے سے آنکھوں کو شدید نقصان اور جلنے کا خطرہ ہوتا ہے۔

ادارے کے مطابق اگرچہ جنوری سورج کے مشاہدے کے لیے بہترین مہینہ نہیں سمجھا جاتا، تاہم مناسب آلات کے ذریعے سورج کی سطح پر نئی ساختیں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے دوربین یا بائناکیولر استعمال کیے جا سکتے ہیں، لیکن شرط یہ ہے کہ ہمیشہ سولر فلٹر استعمال کیا جائے تاکہ آنکھوں کو نقصان سے بچایا جا سکے۔