اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

قازقستان کے سب سے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے

Earthquake

قازقستان کے سب سے بڑے شہر میں زلزلے کے جھٹکے

آستانہ (صداۓ روس)
قازقستان کا سب سے بڑا شہر الماتی پیر کے روز زلزلے سے لرز اٹھا، مقامی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق بڑے پیمانے پر انخلاء اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔ ہنگامی وزارت کے مطابق ٥ کی شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح ١١:٢٢ بجے شہر میں آیا، جس کا مرکز الماتی سے ٣١ کلومیٹر جنوب میں تھا۔ زلزلے کے بعد میں شہر کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے سائرن بجائے اور ریڈیو اور ٹی وی پر وارننگ نشر کی۔ سوشل میڈیا پر لوگوں نے زلزلے کو طاقتور قرار دیتے ہوئے تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں سے بہت سے لوگ محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے.

ہنگامی صورتحال کی وزارت نے ابتدائی اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کسی زلزلے کے بعد تاحال نقصان، ہلاکت یا زخمی کی اطلاع نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے جھٹکے پڑوسی ملک کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک اور سرحد پار چین میں بھی محسوس کیے گئے۔

Share it :
Translate »