اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ماسکو میں چیف ایڈیٹراشتیاق ہمدانی کی پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خوریف سے ملاقات

Ishtiaq Hamdani

ماسکو میں چیف ایڈیٹراشتیاق ہمدانی کی پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خوریف سے ملاقات

ماسکو (صداۓ روس)
حال ہی میں پاکستان اور روس کے بین الحکومتی کمیشن کا اہم اجلاس ماسکو میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان سے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری کی سربراہی میں 11 رکنی وفد شریک ہوا۔ دوسری جانب روسی وفد کی قیادت ان کے ہم منصب روسی وزیر توانائی سرگئی ایوگینیویچ نے کی۔ روسی وفد میں پاکستان میں متعین روس کے سفیر البرٹ خوریف نے بھی شرکت کی. اس موقع پر چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی نے پاکستان میں متعین روسی سفیر البرٹ خوریف سے ملاقات کی. اس ملاقات کے دوران روسی سفیر نے صداۓ روس کے شفاف صحافتی میعار کو سراہا اور اشتیاق ہمدانی کی خصوصی کاوش کو تسلیم کیا.

روسی سفیر البرٹ خوریف اور چیف ایڈیٹر صداۓ روس اشتیاق ہمدانی نے پاکستان اور روس کے مابین بڑھتے ہوئے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا اور دونوں ممالک کی جانب سے تجارت، صنعت، توانائی سمیت دفاعی میدان میں تعاون کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا.

Share it :
Translate »