اسلام آباد (صداۓ روس)
عیدالاضحیٰ کے موقع آنے کے ساتھ ہی لاہور میں قربانی کے جانوروں کی قیمتوں میں شدید اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ شہر کی مختلف مویشی منڈیوں میں بعض بکرے 2 لاکھ 50 ہزار روپے تک میں فروخت ہو رہے ہیں، جس سے عام شہریوں کے لیے جانور خریدنا مشکل ہو گیا ہے۔ خریداروں کا رش ضرور بڑھ گیا ہے، مگر مہنگائی کے باعث زیادہ تر لوگ مناسب قیمت والے جانور تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔ مویشی بیوپاریوں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی بنیادی وجہ ٹرانسپورٹ کے اخراجات، چارے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور جانوروں کی دیکھ بھال کا بڑھتا ہوا خرچہ ہے۔ عیدالاضحیٰ کی تیاریوں کے دوران سوشل میڈیا پر بھی مہنگے جانوروں کی قیمتیں زیر بحث ہیں جہاں صارفین اس اضافے پر شدید ردعمل دے رہے ہیں۔