خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

لاہور میں الیکٹرک ٹرام کا آغاز، شہریوں کو مفت سفر کی سہولت ملے گی

Tram

لاہور میں الیکٹرک ٹرام کا آغاز، شہریوں کو مفت سفر کی سہولت ملے گی

اسلام آباد (صداۓ روس)
میٹرو بس، اورنج لائن اور الیکٹرک بس کے بعد اب لاہور میں جدید الیکٹرک ٹرام بھی چلانے کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ترجمان اورنج لائن میٹرو ٹرین کے مطابق چین سے منگوائی گئی یہ ٹرام علی ٹاؤن ڈپو میں اسمبل کی جا رہی ہے، جسے ابتدائی طور پر ٹھوکر نیاز بیگ سے ہربنس پورہ تک چلایا جائے گا۔ اس جدید ٹرام میں تین ڈبے ہوں گے جن میں بیک وقت 250 مسافر بیٹھ سکیں گے۔ ابتدائی مرحلے میں شہریوں کو مفت سفری سہولت دینے کی تجویز دی گئی ہے، اور اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو بعد میں کرایہ مقرر کیا جائے گا۔

یہ ٹرام محض 10 منٹ کی چارجنگ سے 25 سے 27 کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، جو اسے شہری آمدورفت کے لیے ماحول دوست اور کفایتی ذریعہ بناتی ہے۔ یاد رہے کہ ایک وقت تھا جب کراچی میں بھی ٹرام چلا کرتی تھی، مگر آج وہاں مناسب تعداد میں بسیں بھی دستیاب نہیں۔ اس کے برعکس لاہور میں جدید سفری سہولیات کا تسلسل شہریوں کو بہتر ٹرانسپورٹ نظام کی جانب لے جا رہا ہے۔

شئیر کریں: ۔