یورپی یونین کو آبنائے ہرمز کی صورتحال سے 90 ارب یورو کا نقصان

Euro Euro

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لائن نے کہا ہے کہ ایران کے گرد جاری تنازع اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث یورپی یونین کو 90 ارب یورو کا نقصان ہوا ہے۔انہوں نے یورپی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا آبنائے ہرمز میں تنازع کے آغاز سے اب تک درآمد شدہ فوسل ایندھن نے ہمیں اضافی 90 ارب یورو کی لاگت دی ہے، جبکہ اس کے بدلے توانائی کا کوئی اضافی مالیکیول بھی حاصل نہیں ہوا۔ فان ڈئر لائن نے مزید کہا کہ اس حوالے سے یورپی یونین کو سستی اور مقامی صاف توانائی” کی ترقی کے لیے اپنی کوششیں دوگنی کرنے کی ضرورت ہے، چاہے وہ قابلِ تجدید توانائی ہو یا جوہری توانائی، بائیو میتھین ہو یا دیگر ذرائع۔ انہوں نے کہا اس خودمختاری کے لیے ہمیں یورپ کو برقی بنانا ہو گا۔ ہمارا ہدف 2040 تک بجلی کے حصے کو دوگنا کرنا ہے۔ اس سے یورپ اپنے فوسل ایندھن کی درآمدی لاگت میں سالانہ 260 ارب یورو کی کمی کر سکتا ہے۔