یورپی یونین کو پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات ہر حال میں ممکن بنانی چاہیے، سلوواکیہ

Robert Fico Robert Fico

یورپی یونین کو پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات ہر حال میں ممکن بنانی چاہیے، سلوواکیہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
سلوواکیہ کے وزیرِاعظم رابرٹ فیکو کا کہنا ہے کہ اگر یورپی یونین واقعی یوکرین میں امن چاہتی ہے تو اسے روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کو جلد از جلد ممکن بنانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانا چاہیے۔ فیکو نے کہا اگر یورپی یونین واقعی یوکرین میں فوری امن چاہتی ہے — جس پر مجھے شک ہے — تو اسے چاہیے کہ بوداپیسٹ میں ٹرمپ اور پوتن کی ملاقات کو کسی بھی رکاوٹ کے بغیر اور جلد از جلد ممکن بنائے۔ بوداپیسٹ میں ٹرمپ-پوتن سربراہی اجلاس، بغیر کسی مداخلت اور یورپی یونین کی مکمل حمایت کے ساتھ — یہی میرا سرکاری مؤقف ہے۔ یہ بیان انہوں نے اپنی فیس بک صفحے پر دیا (جو روس میں کمپنی “میٹا” کی ملکیت ہونے کی وجہ سے پابندی کے تحت ہے، کیونکہ اسے انتہا پسند تنظیم قرار دیا گیا ہے)۔

رابرٹ فیکو کے مطابق امریکی اور روسی صدور کی بوداپیسٹ میں ملاقات پر ابھی اتفاق نہیں ہوا، لیکن پہلے ہی اس ملاقات کو روکنے کی کوششیں کھل کر سامنے آ رہی ہیں۔ یہ افسوسناک بات ہے.انہوں نے مزید کہا میں ہمیشہ سے کہتا آیا ہوں کہ یورپی یونین اب ایک جنگی کونسل بن چکی ہے۔ اس کے اکثر رکن ممالک اس غلط فہمی میں یوکرین کی جنگ کی حمایت کر رہے ہیں کہ اس طرح روس کو کمزور یا شکست دی جا سکتی ہے۔

Advertisement