یورپی ممالک روسی سرحد پر خفیہ ہتھیار تعینات کرنے کی کوشش میں ہیں، روسی رکن پارلیمنٹ

Andrey Kartapolov Andrey Kartapolov

یورپی ممالک روسی سرحد پر خفیہ ہتھیار تعینات کرنے کی کوشش میں ہیں، روسی رکن پارلیمنٹ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کی اسٹیٹ ڈوما کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ آندرے کارتاپولوف نے انکشاف کیا ہے کہ یورپی ممالک روس کی سرحد کے قریب خفیہ طور پر طیارے اور فضائی دفاعی نظام تعینات کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق فرانس اور برطانیہ کے طیاروں کی نقل و حرکت پہلے ہی ریکارڈ کی جا چکی ہے، اور یہ سب کچھ روس پر فضائی حدود کی خلاف ورزیوں کے الزامات کے پردے میں ہو رہا ہے۔ خیال رہے کہ حالیہ ہفتوں میں بعض نیٹو ممالک نے دعویٰ کیا تھا کہ روس نے ان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور ڈرونز کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں، تاہم ماسکو نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ان امکانات کو رد نہیں کیا کہ یہ سب اشتعال انگیزی کے تحت کیا جا رہا ہے۔

کارتاپولوف نے کہا یورپی ملکوں میں اتنی جرات نہیں کہ کوئی بڑا اقدام کریں۔ لیکن ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ اس شور شرابے کے پیچھے شاید طیاروں اور فضائی دفاعی نظام کی خفیہ منتقلی اور تعیناتی کی تیاری جاری ہے۔ ہم اس صورتحال پر باریک بینی سے نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ یورپ سے کسی بھی غیر متوقع اقدام کی توقع کی جا سکتی ہے کیونکہ “یہ سب ایسے غیر ذمہ دار سیاستدانوں کے زیرِ اثر ہے جو اپنے ہی شہریوں کی پرواہ نہیں کرتے۔” ان کے بقول صرف ہنگری، سلوواکیہ اور سربیا اس روش سے الگ ہیں، باقی سب یورپی یونین کے کٹھ پتلی ہیں جو برسلز اور لندن کے احکامات پر چلتے ہیں۔ انہوں نے کہا روس کے اس قانون ساز نے یورپی قیادت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان سے مذاکرات کرنا یا انہیں کچھ سمجھانے کی کوشش کرنا بالکل بیکار ہو چکا ہے۔ “ان کی ذہانت کی سطح انتہائی کم اور بددیانتی کی سطح ناقابلِ یقین حد تک زیادہ ہے۔

Advertisement