پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر کا پاکستان سے انوکھے انداز میں اظہارِمحبت

یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشنِ آزادی کے موقع پرانوکھے انداز میں پاکستان سے محبت کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستان کے ساتھ والہانہ محبت کااظہار کیا۔

سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے 75ویں یوم آزادی پر شہنائی پر قومی ترانہ بجاکر پاکستان سے اپنی محبت کااظہار کیا، ڈاکٹر رینا نے اس موقع پر سبز اور ہرے رنگ کا لباس بھی زیب تن کر رکھا ہے۔

Advertisement

یورپی یونین پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی شہنائی بجانے کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس کو بےحد سراہا جا رہا ہے۔