یورپ روس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار نہیں، وال اسٹریٹ جرنل

Putin Putin

یورپ روس کے ساتھ جنگ کے لیے تیار نہیں، وال اسٹریٹ جرنل

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق یورپی حکومتیں اگرچہ روس کے ساتھ ممکنہ جنگ کی تیاریوں کی بات کر رہی ہیں، مگر ایک حالیہ وور گیم (جنگی مشق) سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپ عملی طور پر ابھی اس کے لیے تیار نہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روس کی جانب سے نیٹو اور یورپی یونین کے رکن ممالک میں دراندازی یا حتیٰ کہ براہِ راست حملے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ اس کی ایک وجہ یورپ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان گرین لینڈ، یوکرین، تجارت اور دیگر معاملات پر پیدا ہونے والی کشیدگی بھی بتائی جا رہی ہے۔ یورپی سیکیورٹی اور سیاسی رہنماؤں کے مطابق روس اس وقت مکمل طور پر وار اکانومی کی طرف جا چکا ہے، جہاں قومی وسائل بڑے پیمانے پر اسلحہ سازی اور فوجی بھرتیوں پر لگائے جا رہے ہیں، جو صرف یوکرین جنگ کی ضروریات سے کہیں زیادہ ہیں۔

اصل سوال یہ ہے کہ روس کب تک خطرہ بن سکتا ہے؟ برلن اور دیگر یورپی دارالحکومتوں میں پہلے یہ خیال عام تھا کہ روس 2029 سے پہلے نیٹو کے لیے سنجیدہ خطرہ نہیں بن سکے گا، لیکن اب ایک بڑھتا ہوا اتفاقِ رائے یہ ہے کہ یہ بحران کہیں زیادہ جلد، شاید چند ہی برسوں میں سامنے آ سکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اگر ایسا ہوا تو یورپ، جو ابھی اپنے دفاعی اخراجات میں اضافہ کر رہا ہے، ممکن ہے اس وقت تک مؤثر جواب دینے کی پوزیشن میں نہ ہو۔

Advertisement