یورپ کی کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بیانات امن سے عدم دلچسپی کی علامت قرار

Maria Zakharova Maria Zakharova

یورپ کی کیف کو ہتھیاروں کی فراہمی کے بیانات امن سے عدم دلچسپی کی علامت قرار

ماسکو (صداۓ روس)
روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ امن مذاکرات میں پیش رفت کے باوجود یورپی ممالک کی جانب سے کیف کو ہتھیار فراہم کرنے کے اعلانات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ یورپ یوکرین میں قیامِ امن کا خواہاں نہیں۔ ترجمان کے مطابق یورپی بیانات سے یہ تاثر ملتا ہے کہ ان کا مقصد تنازع کو طول دینا اور “خونریزی” کو جاری رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات ہائبرڈ جنگ کے تسلسل کے مترادف ہیں۔ ماریا زاخارووا نے مزید کہا کہ اس تناظر میں مختلف ممالک اپنے اپنے مفادات کے تحت فیصلے کر رہے ہیں۔ ان کے بقول کچھ عناصر مالی بدعنوانیوں میں ملوث ہیں جبکہ کچھ اپنے عوام کے سامنے داخلی مسائل کی توجیہ پیش کرتے ہیں۔