اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس کو دوبارہ جی 8 میں شامل کیا جائے، امریکہ

Trump

روس کو دوبارہ جی 8 میں شامل کیا جائے، امریکہ

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جی–7 سربراہی اجلاس کے دوران کہا کہ روس کو جی–8 فورم میں دوبارہ شامل کیا جانا چاہیے۔ ٹرمپ نے بتایا کہ 2014 میں روس کو کریمیا کے الحاق کے بعد نکالنا “بہت بڑی غلطی” تھی، اور اگر روس اسی فورم میں ہوتا تو موجودہ یوکرین جنگ نہ پھوٹتی ۔ انھوں نے کہا جی–7 کبھی جی–8 ہوا کرتا تھا۔ اوباما اور اس وقت کے کینیڈین وزیرِ اعظم نے روس کو شامل نہیں ہونے دیا۔ اگر روس شامل ہوتا تو آج جنگ نہ ہوتی۔ وہ گیارہ رکن ممالک میں چین کو بھی شامل کرنے کا امکان زیرِ غور لائے، اور کہا کہ “یہ برا خیال نہیں ۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ روس کے بغیر دنیا کی بڑی سطح پر بات چیت “ناکافی” ہے، اور انہوں نے صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پوتن ان سے رابطہ کرتا ہے کیونکہ “وہ خود شامل نہیں” ۔

روس کو جی–8 سے نکالا گیا تھا کیونکہ 2014 میں اس نے کریمیا کے الحاق کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد تنظیم کا نام جی–7 ہو گیا ۔ ٹرمپ کی تازہ تجویز نے جی–7 کے اندر تجارتی اور دفاعی امور پر دیگر رہنماؤں سے اختلاف کو بڑھایا ہے، جبکہ بعض نے اس کو “عملی سفارتی حکمت عملی” اور بعض نے “روس نواز پالیسی” قرار دیا ۔ اجلاس کے بقیہ رہنماؤں نے متحدہ بیان میں روس سے متعلق تناؤ میں کمی، یوکرین کے ملکی حدود کا دفاع، اور اسرائیل-ایران تنازع کے دوران کشیدگی کا خاتمہ شامل کرکے اتفاق کا اظہار کیا ۔

Share it :