برطانیہ میں انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، قرآن مجید کو آگ لگا دی گئی

برطانیہ میں انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، قرآن مجید کو آگ لگا دی گئی برطانیہ میں انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، قرآن مجید کو آگ لگا دی گئی

برطانیہ میں انتہا پسندوں کا مسجد پر حملہ، قرآن مجید کو آگ لگا دی گئی

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
لندن کے مغربی علاقے میں واقع مسجد الفلاح پر دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں نے حملہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسجد الفلاح کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے مسجد میں گھس کر اس مسجد کی اشیاء کو غارت کیا، اموال کو لوٹا اور مسجد کے ایک کمرے میں قرآن مجید کے نسخوں کو آگ لگا دی۔

مسجد کی حفاظت کرنے والی کمیٹی نے واقعہ کی فورا اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی لیکن پولیس اس وقت پہنچی جب انتہا پسند دہشتگرد واقعہ کے بعد وہاں سے فرار کر گئے تھے۔ اس علاقے سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ جان مک‌ ڈانل نے جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے، واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک واقعہ قرار دیا۔

Advertisement

لندن شہر کے میئر صادق خان کے ترجمان نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے اور اس مسجد کے نمازیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔