خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

پولینڈ میں ایف-سولہ جنگی طیارہ ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

F-16

پولینڈ میں ایف-سولہ جنگی طیارہ ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
پولینڈ کی فضائیہ کا ایک ایف-16 جنگی طیارہ ایئر شو کی ریہرسل کے دوران گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ جان کی بازی ہار گیا۔ یہ حادثہ جمعرات کو وسطی پولینڈ کے شہر راڈوم میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق طیارہ ریہرسل کے دوران ایروبیٹک مشق کر رہا تھا اور بیرل رول کرتے ہوئے اچانک توازن کھو بیٹھا۔ طیارہ زمین سے ٹکرایا اور دیکھتے ہی دیکھتے شعلوں کی لپیٹ میں آکر آگ کے ایک بڑے گولے میں تبدیل ہوگیا۔ ملبہ رن وے پر کئی میٹر تک پھسلتا رہا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے۔ پولینڈ حکومت کے ترجمان نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ فضائیہ کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حادثہ پوزنان کے قریب 31 ویں ٹیکٹیکل ایئر بیس کے ایک طیارے کو پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کسی شہری کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ حادثے کے بعد مجوزہ ایئر شو کو منسوخ کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ تاحال مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

شئیر کریں: ۔