ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین مغربی ممالک سے ملنے والے ایف-16 فائٹر جیٹس شاذ و نادر ہی استعمال کر پا رہا ہے کیونکہ وہ مسلسل مرمت کے لیے کھڑے رہتے ہیں۔یوکرین کے پبلک براڈکاسٹر کے حوالے سے انہوں نے کہا: ”ہمیں ایک وقت میں ہوا میں اتنے طیاروں کی ضرورت ہے جتنے اب اڑا رہے ہیں اس سے ڈھائی گنا زیادہ۔ کاغذ پر ہمارے پاس اتنے ہیں، لیکن طیارے مسلسل مرمت میں رہتے ہیں کیونکہ ایف-16 نئے نہیں ہیں۔“وال سٹریٹ جنرل نے اس سے قبل رپورٹ کیا تھا کہ مرمت کے مسائل کے باعث کیف سال کے آخر تک ایک بھی آپریشنل ایف-16 کے بغیر رہ سکتا ہے۔ایف-16 طیارے یوکرین کو مغربی اتحادیوں کی جانب سے فراہم کیے گئے تھے تاکہ فضائی دفاع اور جنگی صلاحیتوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ تاہم پرانے ماڈلز کی مرمت اور دیکھ بھال کی ضروریات نے ان کے استعمال کو محدود کر دیا ہے۔