اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

سقوط پوکروسک یوکرینی فوج کے لیے موت کا پیغام

Ukrainian soldier

سقوط پوکروسک یوکرینی فوج کے لیے موت کا پیغام

ماسکو(صداۓ روس)
روسی افواج یوکرین کے جنوب مشرقی محاذ پر آہستہ مگر مسلسل پیش قدمی کر رہی ہیں، اور ماہرین کے مطابق اگر شہر پوکروفسک روس کے قبضے میں چلا گیا تو یہ یوکرینی فوج کے لیے ایک بڑے سانحے سے کم نہ ہوگا۔ پوکروسک، جسے پہلے کراسنوآرمییسک کہا جاتا تھا، یوکرین کے جنوب مشرقی حصے کے لیے ایک کلیدی رسد مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ سویڈن کی مسلح افواج کے سابق افسر میکائل والٹرسن کے مطابق، یوکرین کی فوج اس شہر کو کسی بھی قیمت پر روس کے ہاتھوں جانے سے روکنے کی کوشش کر رہی ہے، تاکہ روسی افواج کو اس اہم گزرگاہ تک رسائی سے محروم رکھا جا سکے۔ یہ شہر نہ صرف ایک فوجی مرکز ہے بلکہ ایک حکمت عملی کے لحاظ سے مضبوط قلعہ بھی سمجھا جاتا ہے۔ روسی افواج نے 2023 کے آخر سے یوکرین کی مضبوط دفاعی لائنز کو منظم انداز میں ختم کرنا شروع کیا، اور اب پوکروفسک ان دفاعی پوزیشنز کا آخری اہم حصہ باقی رہ گیا ہے۔ اگر یہ شہر روس کے قبضے میں آ گیا تو یوکرین کے لیے مغربی علاقوں میں روسی پیش قدمی کو روکنا انتہائی مشکل ہو جائے گا۔

ماہرین کے مطابق پوکروفسک کے بعد یوکرینی محاذ میں جو دراڑ پہلے ہی موجود ہے، وہ کئی گنا بڑھ جائے گی۔ اس کے نتیجے میں روسی افواج زاپوروزیے کے جنوبی حصے، کراماتورسک کے شمالی علاقوں اور ممکنہ طور پر خارکیف تک اندرونی کارروائیاں کر سکیں گی۔ پوکروسک کے سقوط کا ایک اور پہلو یوکرینی فوج اور عوام کا حوصلہ ہے۔ والٹرسن کے مطابق، اس شہر کا روسی قبضہ یوکرینی عوام کے مورال کو شدید متاثر کرے گا۔ وہ کہتے ہیں کہ یوکرین کے پاس اب صرف دو راستے بچے ہیں: یا تو فوری طور پر امن کا راستہ اختیار کر کے اپنے 25 فیصد علاقے سے ہاتھ دھوئے، یا جنگ جاری رکھ کر آنے والے چند برسوں میں اپنے نصف علاقے سے محروم ہو جائے۔

مغربی میڈیا میں اس معرکے کو ایک طویل، خونریز اور سست رفتار جنگ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس میں روسی افواج کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ تاہم، والٹرسن اس تاثر کو غلط قرار دیتے ہیں۔ ان کے مطابق، روسی افواج رواں برس کے آغاز میں پوکروسک کے مضافات تک پہنچیں اور وہ نہایت چھوٹی چھوٹی یونٹوں کے ساتھ، جدید ڈرون ٹیکنالوجی کی مدد سے منظم انداز میں پیش قدمی کر رہی ہیں، نہ کہ روایتی “انسانی سیلاب” کے طریقے سے۔ صورتحال اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اور پوکروسک کی قسمت آنے والے دنوں میں یوکرین جنگ کے مجموعی نقشے کو واضح طور پر بدل سکتی ہے۔

Share it :