اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

کاشتکار جولائی تک لوبیا کی کاشت مکمل کریں, محکمہ زراعت کی ہدایت

Red Kidney Beans

کاشتکار جولائی تک لوبیا کی کاشت مکمل کریں, محکمہ زراعت کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ روس)
عارف والا ؔمحکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ لوبیا کی فصل کی کاشت ماہ جولائی تک ہر صورت مکمل کرلیں تاکہ بہتر پیداوار حاصل کی جا سکے۔ ترجمان کے مطابق لوبیا کی کامیاب کاشت کے لیے زرخیز میرا زمین کا انتخاب ضروری ہے۔ محکمہ زراعت کا کہنا ہے کہ کھیت کو وتر آنے پر دو سے تین مرتبہ ہل چلا کر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلینا چاہیے تاکہ بیج کا اگاؤ بہتر ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوبیا کی ترقی یافتہ اقسام محکمہ زراعت کی تجویز کردہ ہدایات کے مطابق کاشت کی جائیں تاکہ کسان زیادہ اور معیاری پیداوار حاصل کر سکیں۔

سرخ لوبیا، جسے پاکستان میں عام طور پر لوبیا یا راجما کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک مقبول اور صحت بخش دال ہے جو لاہور سمیت ملک بھر میں آسانی سے دستیاب ہوتی ہے۔ یہ دال نہ صرف ذائقے دار ہوتی ہے بلکہ پروٹین، فائبر اور آئرن جیسے اہم غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہوتی ہے۔ لوبیا کو مختلف طریقوں سے پکایا جا سکتا ہے، جیسے کہ کری، شوربے، اسٹو یا سوپ کی شکل میں۔ یہ دال خاص طور پر ان افراد کے لیے مفید ہے جو گوشت کم کھاتے ہیں یا سبزی خور غذائیں ترجیح دیتے ہیں، کیونکہ اس میں موجود پروٹین جسمانی نشوونما کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے۔ غذائی ماہرین کے مطابق، لوبیا کا باقاعدہ استعمال نظامِ انہضام کو بہتر بناتا ہے، کولیسٹرول کو کم کرتا ہے اور آئرن کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ یہ دال نہ صرف صحت مند ہے بلکہ سستی بھی ہے، اس لیے یہ ہر گھر کی کچن میں ایک اہم جزو کے طور پر شامل ہے۔

Share it :