اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

قازان میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا ایئر ایمبولینس سینٹر کا دورہ

Abdul Aleem Khan

قازان میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان کا ایئر ایمبولینس سینٹر کا دورہ

قازان: اشتیاق ہمدانی

وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے قازان میں ایئر ایمبولینس سینٹر کا دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر قازان حکام کی جانب سے انہیں بریفنگ دی گئی، جس میں ایئر ایمبولینس کے نظام، طریقہ کار اور جدید سہولیات سے آگاہ کیا گیا۔ عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں موٹرویز پر ایئر ایمبولینس کی سہولت متعارف کرانے پر کام جاری ہے تاکہ دوران سفر حادثات کی صورت میں قیمتی جانوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ دوران سفر حادثات میں اموات کی شرح تشویشناک ہے، اور کم سے کم وقت میں مریض کو ہسپتال پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

 

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ممالک کے تجربات سے سیکھ کر پاکستان میں ایئر ایمبولینس سروس کو مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے قازان میں ترقی کے ماڈل کو متاثر کن قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں بھی ایسے ماڈلز کو اپنایا جا سکتا ہے۔ عبدالعلیم خان نے مزید کہا کہ پاکستان میں ذرائع مواصلات کو جدید بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں اور شہریوں کو ای ٹیگ سمیت دیگر آٹومیٹڈ سہولیات سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ قازان فورم پاکستان کے لیے کئی حوالوں سے مفید اور سودمند ثابت ہوگا۔ یہ دورہ پاکستان اور تاتارستان کے درمیان تعاون اور معلومات کے تبادلے کے حوالے سے اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Abdul Aleem Khan

Share it :