وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی ماسکو بین الاقوامی ٹیکنالوجی کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی

وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ کی ماسکو بین الاقوامی ٹیکنالوجی کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی

ماسکو(صداۓ روس)
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ ماسکو میں جاری دوسری بین الاقوامی ٹیکنالوجی کانگریس میں پاکستان کی نمائندگی کر رہی ہیں۔ یہ کانگریس 16 سے 18 ستمبر تک روسی دارالحکومت میں منعقد ہو رہی ہے۔ اجلاس کے پہلے روز انہوں نے ’’ایس سی او پارٹنر ڈائیلاگ کا ڈیجیٹل کمپاس: بااعتماد ٹیکنالوجیز کی سمت‘‘ کے عنوان سے سیشن میں خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر نے پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن کے سفر، جدید آئی ٹی اقدامات اور ان چیلنجز پر روشنی ڈالی جو تیزی سے بدلتی ٹیکنالوجیز کی وجہ سے سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے ان مسائل کے حل کے لیے تجاویز دیں اور رکن ممالک کے درمیان بین الاقوامی تعاون پر زور دیا۔

Advertisement

شزا فاطمہ نے روسوفٹ کے صدر ویلنتین ماکاروف اور آئی ٹی سی کے ڈائریکٹر آندرے گلیبوف سے ملاقاتیں بھی کیں جن میں باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر بات چیت کی گئی۔ اس کے علاوہ انہوں نے روسی آئی ٹی کمپنیوں کے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور نمائندوں سے تبادلہ خیال کیا۔ وفاقی وزیر نے روسی خبر رساں ادارے سپوتنک کو انٹرویو بھی دیا جس میں پاکستان کی آئی ٹی صلاحیتوں اور روس کے ساتھ تعاون کے امکانات پر تفصیل سے بات کی۔