سندھ کے کالجز میں لڑکیوں کو موٹر سائیکل چلانا دکھائیں گے

سندھ کے سرکاری کالجز میں طالبات کو موٹرسائیکل چلانا سکھائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق محکمہ کالجز سندھ نے سرکاری کالجز سے موٹرسائیکل چلانے کی خواہشمند طالبات کی فہرست طلب کی ہے۔

محکمہ کالجز سندھ کے مطابق سندھ ویمن ڈیولپمنٹ کے اشتراک سے کالجز میں طالبات کو موٹر سائیکل چلانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔

Advertisement

اس حوالےسے سندھ ویمن ڈیولپمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ موٹرسائیکل چلانے کی تربیت کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا ہے۔