اسپین نے فرانس کو شکست دے کر ورلڈ کپ فائنل میں جگہ بنالی

FIFA World Cup 2026: Spain won FIFA World Cup 2026: Spain won

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کو 2-0 سے شکست دے کر 16 سال بعد میگا ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ نیو یارک کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں اسپین نے شروع سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی۔ اسپین کی جانب سے پہلا گول پہلے ہاف میں ہی میکیل اوریار زبال نے پنالٹی کک پر 22ویں منٹ میں اسکور کیا، جو ورلڈ کپ میں ان کا پانچواں گول تھا۔ دوسرا گول دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے شاندار کک کے ذریعے 58ویں منٹ میں بنایا۔ فرانس کے اسٹار کھلاڑی ایمباپے، جنہوں نے ٹورنامنٹ میں 8 گول کیے تھے، اس میچ میں کوشش کے باوجود کوئی گول نہ کر سکے۔ فرانس کی ٹیم 2018 اور 2022 کے فائنل میں پہنچی تھی مگر فیصلہ کن معرکے میں جانے کی ہیٹ ٹرک نہ کر سکی۔ فائنل میں اسپین کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کے فاتح سے ہوگا، جو ارجنٹینا اور انگلینڈ کے درمیان بدھ کی شب کھیلا جائے گا۔