اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ میں آگ لگ گئی، متعدد پروازیں متاثر

London Heathrow Airport

لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ میں آگ لگ گئی، متعدد پروازیں متاثر

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ کو آتشزدگی کے بعد 24 گھنٹے کے لیے مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔۔برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقے ہیز میں واقع ایک الیکٹریکل سب اسٹیشن میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں ہیتھرو ایئرپورٹ کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا۔۔ ایئرپورٹ کو بجلی کی عدم دستیابی کے باعث 24 گھنٹے کیلئے بند رکھا جائے گا۔۔ہیتھرو ایئرپورٹ تک چلنے والی ٹرین سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔۔آتشزدگی کے سبب لندن کے 16 ہزار سے زائد گھروں کو بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے۔ آگ بجھانے کے لیے 70 سے زائد فائر فائٹرز امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ہیتھرو دنیا کے مصروف ترین ایئرپورٹس میں شمار ہوتا ہے۔۔ ایئرپورٹ کی بندش کے باعث آنے والی پروازوں کو برطانیہ سمیت یورپ کے دیگر ایئرپورٹس پر اتارا جائے گا۔

Share it :
Translate »