ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو کے میئر سرگئی سویبینیان نے بتایا ہے کہ روسی فضائی دفاعی نظام نے دارالحکومت کی طرف آتے ہوئے پانچ ڈرونوں کو تباہ کر دیا۔ سویبینیان نے اپنے بیان میں کہا کہ وزارت دفاع کی فضائی دفاعی افواج نے ماسکو کی جانب آرہے پانچ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ تباہ شدہ ڈرونز کی جگہ پر امدادی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔
اس حملے کی تفصیلات کے بارے میں مزید معلومات سامنے نہیں آئیں، البتہ ماسکو پر حالیہ ہفتوں میں ڈرون حملوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل 6 سے 7 جولائی کی درمیانی شب یوکرین نے 430 سے زائد ڈرونز ماسکو کی طرف بھیجے تھے، جن میں سے زیادہ تر کو دور سے ہی مار گرایا گیا جبکہ 36 ڈرونز دارالحکومت کے قریب تباہ کیے گئے تھے۔