اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روسی ریجن پر یوکرین کے ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک

Drone

روسی ریجن پر یوکرین کے ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک

ماسکو (صداۓ روس)
کرسک ریجن کے مقامی گورنر الیکسی سمرنوف نے کہا ہے کہ روس کے کرسک ریجن میں ایک بستی پر یوکرین کے ڈرون حملے میں پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سمرنوف نے ہفتے کے روز ٹیلی گرام پر لکھا کہ ایک کواڈ کاپٹر یو اے وی نے رات میں یوکرین کی سرحد کے قریب گوروڈیشے گاؤں میں ایک رہائشی عمارت پر دھماکہ خیز مواد گرایا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے یہ بڑے دکھ کی بات ہے کہ اس حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے جن میں دو چھوٹے بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ہی خاندان کے مزید دو افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ہفتے کے روز روس کی وزارت دفاع نے کہا کہ کیف حکومت کی طرف سے روسی سرزمین پر بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیوں کے استعمال سے دہشت گردانہ حملے کرنے کی کم از کم چھ کوششوں کو راتوں رات روک دیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ روسی فضائی دفاع نے ٹور ریجن میں دو ڈرونز، ایک برائنسک ریجن میں، ایک بیلگوروڈ ریجن میں اور دو ڈرونز کو کریمیا میں تباہ کیا.

Share it :
Translate »