کراچی میں شدید بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر

شہر قائد میں شدید بارشوں کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوگیا ہے۔

کراچی سے جانے اور آنے والی 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں اور 9 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

پی آئی اے کی کراچی سے لاہور کی پرواز اور کراچی سے پشاور کی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہے۔

Advertisement

پی آئی اے کی کراچی سے اسلام آباد کی پرواز سات گھنٹے تاخیر سے رات 2 بجے شیڈول ہے جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز تین گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی۔

لاہور سے کراچی کی پرواز دو گھنٹے تاخیر سے رات ایک بجے پہنچے گی جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی نجی ائیرلائن کی پرواز ایک گھنٹے تاخیر سے رات 12 بجے پہنچے گی۔