خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

سیلاب کی تباہ کاریاں: سندھ میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر، عوام پریشان

Vegetable

سیلاب کی تباہ کاریاں: سندھ میں سبزیوں کی قیمتوں کو پر، عوام پریشان

اسلام آباد (صداۓ روس)
پنجاب میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں نے جہاں کھیت کھلیان اجاڑ دیے، وہیں سبزیوں کی فراہمی بھی بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اس کے اثرات اب سندھ میں واضح نظر آنے لگے ہیں۔ اگرچہ سیلابی ریلے سندھ تک نہیں پہنچے، لیکن مہنگائی نے پہلے ہی قدم جما لیے ہیں۔ پنجاب سے سبزیوں کی سپلائی متاثر ہونے پر سندھ کے مختلف شہروں میں قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں۔ حیدرآباد میں 100 روپے کلو ملنے والا ٹماٹر 300 روپے فی کلو تک جا پہنچا، جبکہ پیاز کی قیمت 60 روپے سے بڑھ کر 180 روپے فی کلو ہوگئی۔ دکانداروں کے مطابق بارشوں کے باعث پنجاب سے سبزیاں نہ صرف کم مقدار میں آرہی ہیں بلکہ مہنگے داموں بھی مل رہی ہیں۔ سکھر میں بھی صورتحال مختلف نہیں۔ وہاں 400 روپے کلو ملنے والا مٹر 600 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے۔ آلو 120 روپے فی کلو سے بڑھ کر 160 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ پیاز 80 سے 180 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ رپورٹ کے مطابق 30 روپے فی کلو والی سبزی 70 روپے میں، 100 روپے والی توری 150 روپے میں اور 150 روپے فی کلو والی بھنڈی 200 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بارشوں اور سیلاب کی صورتحال برقرار رہی تو سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جس سے عام شہریوں کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوگا۔

شئیر کریں: ۔