سیلاب پاک ایران ٹرین ٹریک بہا لے گیا

شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب میں ریلوے ٹریک کا کئی فٹ حصہ پانی میں بہہ گیا، جس کے بعد پاک ایران ٹرین سروس معطل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دالبندین کے قریب آنے والا سیلاب ٹریک کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا، جس کے باعث 2 مال بردار ٹرینیں دالبندین اسٹیشن پر کھڑی ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والی شدید اور موسلادھار بارش کے بعد آنے والے سیلاب نے احمد وال، دالبندین، یک مچ اور دیگر کئی مقامات سے ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچایا ہے۔

Advertisement

ٹرین سروس معطل ہونے کے بعد ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ چاغی ٹریک کی بحالی میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔ سیلابی ریلا رُک جانے کے بعد مرمت کا کام ممکن ہو سکے گا۔