نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما ہلاک
اسلام آباد (صداۓ روس)
نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئیں۔جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی ’ کلارا کولوچووا‘8125میٹر بلند چوٹی نانگا پربت سر کرنے کی مہم کے دوران کیمپ ون اور کیمپ 2 کے درمیان حادثے کا شکار ہوئیں، کلارا اونچائی سے گرنے کے باعث ہلاک ہوئیں۔ کوہ پیما کی ڈیڈ باڈی کو تلاش کرنے اور نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔عالمی سطح پر تسلیم شدہ تجربہ کار کوہ پیما’کلارا ‘ دنیا کی پہلی اور دوسری بلند ترین چوٹیاں ایورسٹ اور کے ٹو سر کرنے والی پہلی چیک خاتون ہونے کا اعزاز رکھتی تھیں۔