سابق صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

سابق صدر آصف علی زرداری کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

وزیر خارجہ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری مکمل طور پر ویکسینیٹڈ ہیں۔ آصف زرداری میں کورونا کی معمولی علامات پائی گئی ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

Advertisement

بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی ہے۔