خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

یوکرین میں پرتگالی کرائے کے فوجیوں کی ہلاکت پر روسی سفارتخانے کا بیان

Ukrainian soldier dead

یوکرین میں پرتگالی کرائے کے فوجیوں کی ہلاکت پر روسی سفارتخانے کا بیان

ماسکو (صداۓ روس)
لزبن میں روسی سفارتخانے نے انکشاف کیا ہے کہ یوکرین میں مارچ 2024 تک پرتگال سے تعلق رکھنے والے 41 کرائے کے فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ افراد بین الاقوامی قانون کے تحت کسی قسم کے تحفظ کے حامل نہیں ہیں اور اس لیے روسی افواج کے لیے ایک جائز فوجی ہدف سمجھے جاتے ہیں۔سفارتخانے نے اپنی ٹیلگرام چینل پر جاری پیغام میں کہا: “ہم اپنے قارئین کو کچھ اہم اعدادوشمار سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں: روسی وزارتِ دفاع کے مطابق یوکرین میں مارچ 2024 تک پرتگال سے تعلق رکھنے والے 41 کرائے کے فوجی مارے گئے۔ یہ لوگ بین الاقوامی قانون کے تحت کسی قسم کے تحفظ کے مستحق نہیں ہیں، اسی لیے یہ ہماری فوج کے لیے ایک جائز ہدف ہیں۔” یہ بات قابل ذکر ہے کہ روسی حکام بارہا اس مؤقف کا اعادہ کرتے رہے ہیں کہ یوکرین میں موجود غیر ملکی کرائے کے فوجی براہِ راست جنگی کارروائیوں میں شامل ہیں اور انہیں قانونی طور پر “فوجی مجرم” قرار دیا جاتا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ ان افراد کی موجودگی یوکرینی تنازع کو مزید طول دے رہی ہے۔

دوسری جانب، مغربی ذرائع ابلاغ اور انسانی حقوق کی بعض تنظیمیں یہ مؤقف رکھتی ہیں کہ کرائے کے فوجیوں کی شمولیت سے بین الاقوامی قوانین اور انسانی جانوں کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ تاہم روس اپنی حکمتِ عملی پر قائم ہے اور ان افراد کو براہِ راست جنگ کا حصہ قرار دے کر ہدف بناتا رہا ہے۔

شئیر کریں: ۔