ہومتازہ ترینیوکرین کے چار ریجنزکا روس میں شامل ہونے کا فیصلہ

یوکرین کے چار ریجنزکا روس میں شامل ہونے کا فیصلہ

یوکرین کے چار ریجنزکا روس میں شامل ہونے کا فیصلہ

ماسکو : اشتیاق ہمدانی
دونیسک لوگانسک پیپلز ریپبلکس (ایل پی آر اور ڈی پی آر) نے خیرسن ریجن اور جنوبی یوکرین کے زاپوروزئے ریجن کے ساتھ 23 اور 27 ستمبر کے درمیان ہونے والے ریفرنڈم میں روس میں شامل ہونے کے لیے ووٹ دیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ لوگانسک میں 98 فیصد سے زیادہ ووٹروں نے روس میں شمولیت کی حمایت کی۔ دونیسک نے %99 سے زیادہ ووٹروں نے روس میں شمولیت کی حمایت کرتے ہوئے یہ نتائج ریکارڈ کروائے۔ زاپوروزئے اور خیرسن دونوں علاقوں میں منگل کے آخر تک تمام بیلٹ پر کارروائی مکمل کرلی گئی تھی، جہاں بالترتیب %93 اور %87 ووٹرز نے یوکرین چھوڑ کر روس کے ساتھ اتحاد کی حمایت کی۔ اس ریفرینڈم کے نتائج آنے کے بعد نئے علاقوں کو روسی فیڈریشن میں ضم کرنے کے عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے کیونکہ اس کے لیے ملک کی پارلیمنٹ اور صدر کی منظوری درکار ہوتی ہے۔ لیکن کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ منظوری کا یہ عمل کافی تیز ہوگا۔ روسی آئین اور نئے حلقہ کے ارکان کے الحاق سے متعلق وفاقی قانون کئی ضروری اقدامات کی وضاحت کرتا ہے۔

پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے نائب سپیکر سینیٹر کونسٹنٹین کوساچیف نے ٹیلی گرام پوسٹ میں وضاحت کی کہ جب روسی فیڈریشن کا حصہ بننے کے خواہشمند علاقے ماسکو کو اپنی تجاویز پیش کرتے ہیں تو روسی صدر اس معاملے پر پارلیمنٹ اور حکومت کو آگاہ کرتے ہیں۔ کوساچیف نے کہا کہ اگر الحاق پر سیاسی سمجھوتہ طے پا جاتا ہے تو غیر ملکی ریاستوں یا ان کے کچھ حصوں کے روس میں داخلے سے متعلق بین الاقوامی معاہدوں کا مسودہ تیار کیا جانا چاہیے۔ یہ معاہدے نئے خطوں کے نام اور حیثیت، شہریت، عوامی حکام کے کام کاج اور قانون سازی جیسے معاملات کو منظم کرتے ہیں۔ ان معاہدوں پر دستخط ہونے کے بعد روسی آئینی عدالت کسی بھی ممکنہ قانونی خلاف ورزی کے لیے ان کا جائزہ لیتی ہے۔ اگر معاہدوں کی تصدیق ہو جاتی ہے تو اگلا مرحلہ ایوان زیریں، ریاستی ڈوما کے ذریعے دستاویزات کی توثیق اور ایوان بالا، فیڈریشن کونسل کے ذریعے ان کی منظوری ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل