اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پنجاب میں آئندہ ہفتے سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز، بارشوں کی پیش گوئی

rains in Punjab Pakistan

پنجاب میں آئندہ ہفتے سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز، بارشوں کی پیش گوئی

لاہور(صداۓ روس)
صوبہ پنجاب میں اتوار 21 جولائی سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے دوران تیز آندھی، گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق یہ سلسلہ 25 جولائی بروز جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ وارننگ کے مطابق وسطی اور بالائی پنجاب کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارشیں متوقع ہیں جن میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، گجرات، جہلم، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، لاہور اور فیصل آباد شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، سرگودھا اور میانوالی میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔نجنوبی پنجاب کے علاقے جیسے ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور بہاولنگر بھی آئندہ پانچ دنوں کے دوران بارشوں کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے تاکہ ممکنہ بارشوں اور آندھیوں کے پیش نظر بروقت حفاظتی اقدامات کیے جا سکیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور نشیبی علاقوں میں احتیاط برتیں۔

Share it :