وینزویلا میں امریکی کارروائی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے ، فرانس
ماسکو (انٹرنیشنل)
پیرس کی جانب سے امریکی اقدام پر کھلا مؤقف، پرامن اور جمہوری انتقالِ اقتدار پر زور
فرانسیسی حکومت نے کہا ہے کہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کو گرفتار کرنے کے لیے امریکا کی جانب سے کی گئی کارروائی بین الاقوامی قانون کے منافی ہے۔ یہ بات فرانسیسی حکومت کی ترجمان موڈ بریژوں نے آر ایم سی ریڈیو پر ایک نشری گفتگو کے دوران کہی۔ موڈ بریژوں کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی یقیناً بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور فرانس نے اس حوالے سے کبھی اس کے برعکس مؤقف اختیار نہیں کیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے نزدیک جو کچھ ہوا اس کی ذمہ داری خود صدر نکولس مادورو پر عائد ہوتی ہے۔ فرانسیسی ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال میں وینزویلا کو یہ موقع دیا جانا چاہیے کہ وہ مادورو کے بعد اپنے مستقبل کی تعمیر کر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ اقتدار کی منتقلی کا عمل پرامن اور جمہوری ہونا چاہیے۔