اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

فرانس روس کے ساتھ جنگ کیے بغیر یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا، میکرون

French president

فرانس روس کے ساتھ جنگ کیے بغیر یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا، میکرون

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
فرانسیسی فوجی اہلکاروں سے اپنے خطاب میں صدر ایمانوئل میکرون نے کہا کہ فرانس روس کے ساتھ حالتِ جنگ میں داخل ہوئے بغیر یوکرین کی حمایت جاری رکھے گا۔ فرانسیسی سربراہ مملکت نے کہا کہ ہم یوکرین کی حمایت جاری رکھیں گے اور روس کے ساتھ حالت جنگ میں داخل ہوئے بغیر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں گے، کیونکہ ہم کبھی بھی روس کے ساتھ حالت جنگ میں نہیں رہے۔

میکرون کے مطابق یورپ میں سلامتی خطرے میں ہے۔ میکرون نے کہا کہ فرانسیسی فوج جانتی ہے کہ طاقت کا توازن کتنا اہم ہے، اس لیے روس کو جنگ جیتنے کی اجازت نہ دینے کے فرانسیسی قیادت کے عزم کو سمجھنا چاہیے۔ انہوں نے یوکرائنی فوجیوں اور افسروں کی تربیت میں فرانسیسی فوج کے اہم کردار پر زوردیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم درحقیقت یوکرینیوں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنا جاری رکھیں گے تاکہ جب تک ضروری ہو وہ اپنا دفاع کر سکیں۔

Share it :
Translate »