کوالالمپور میں گیس پائپ لائن پھٹنے سے تباہی مچ گئی
ماسکو : انٹرنیشنل ڈیسک
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالا لمپور میں گیس پائپ پھٹنے کی وجہ سے لگنے والی آگ کئی گھروں میں پھیل گئی اور ملائیشیا کے سب سے بڑے شہر کے باہر منگل کو آگ کا گولہ آسمان پر بلند ہوا جس سے 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ملائیشیا کی نیوز ایجنسی نے ڈپٹی پولیس کے حوالے سے بتایا کہ آگ سے کم از کم 49 مکانات کو نقصان پہنچا ہے اور 112 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے 63 کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائیشیا کی قومی تیل کمپنی پیٹروناس نے اپنے بیان میں کہا کہ متاثرہ گیس پائپ لائن کو الگ کرکے آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ سیلنگور کے وزیراعلیٰ امیر الدین شری نے کہا کہ فائر ڈپارٹمنٹ نے حفاظتی اقدام کے طور پر قریبی گھروں کو خالی کرادیا ہے، حالات قابو میں آنے تک رہائشیوں کو قریبی مساجد میں رکھا جائے گا۔
آگ کے گولے کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، جس میں کچھ رہائشیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے گھروں کے دروازے اور کھڑکیوں کے لرزتے ہوئے زوردار زلزلہ محسوس کیا۔ لی وینگ کین، جس کی بائیں ٹانگ جھلس گئی تھی، نے بتایا کہ وہ اس وقت حیران رہ گئے جب ان کے گھر کی چھت گر گئی اور گھر کے احاطے میں کھڑی ان کی گاڑی کو کچل دیا۔
لی وینگ کین نے میڈیا کو بتایا میں اپنے گھر سے باہر نکلا لیکن اپنے گھر کے قریب آگ کی گرمی کی وجہ سے گر گیا اور جھلس گیا. ایک اور متاثرہ شخص جو اینڈی کے نام سے جانا چاہتا تھا، نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ اپنے گھر سے باہر بھاگا جب انہوں نے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے اور تقریباً 100 میٹر (328 فٹ) دور آگ کو دیکھا۔