خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

جرمن ٹیکنالوجی کمپنی کا اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرنے پر کام

Cricket Ball

جرمن ٹیکنالوجی کمپنی کا اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرنے پر کام

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جرمنی کی ایک معروف ٹیکنالوجی کمپنی اسمارٹ کرکٹ بال تیار کرنے پر کام کر رہی ہے جو کرکٹ کی دنیا میں انقلابی تبدیلیاں لا سکتی ہے۔ اس بال میں نصب جدید سینسرز اور ٹیکنالوجی کی مدد سے کھیل کے مختلف پہلوؤں کو نہایت باریک بینی سے جانچا جا سکے گا۔ اسمارٹ کرکٹ بال کی سب سے بڑی خصوصیت یہ ہے کہ یہ حقیقی وقت میں ٹیلی میٹری فراہم کرے گا، جس کے ذریعے بال کی رفتار، اسپن ریٹ، سیم کا زاویہ اور مکمل تھری ڈی ٹریکٹری کے درست اعداد و شمار حاصل ہوں گے۔ اس سہولت سے کوچنگ کے عمل میں نمایاں بہتری آئے گی اور براڈکاسٹ کے دوران شائقین کو زیادہ دلچسپ اور تفصیلی تجزیہ پیش کیا جا سکے گا۔ اس ٹیکنالوجی کی بدولت امپائرنگ کے شعبے میں بھی بڑی آسانی پیدا ہوگی۔ بال ٹریکنگ کے زیادہ درست نتائج سامنے آئیں گے جس سے ایل بی ڈبلیو یا ٹریکٹری سے متعلق فیصلے مزید شفاف ہوں گے۔ اسی طرح باؤلرز کے خطرناک گیندوں جیسے ’’بیمر‘‘ یا حد سے زیادہ شارٹ بالز پر خودکار طریقے سے الرٹ جاری ہوسکے گا۔

اسمارٹ کرکٹ بال نہ صرف کھیل کے معیار کو بہتر بنائے گا بلکہ شفافیت اور دیانتداری کو بھی یقینی بنائے گا۔ یہ گیند اپنے اندر ایسے سینسرز رکھے گی جو کسی بھی قسم کی چھیڑ چھاڑ یا نقصان کے اثرات کو پہچان سکیں گے۔ اس کے علاوہ گیند کی عمر اور اوورز کی درست نگرانی بھی خودکار انداز میں ممکن ہوگی۔ اس طرح کھیل میں کارکردگی کے معیارات کو عالمی سطح پر یکساں بنانے میں مدد ملے گی۔

شئیر کریں: ۔